APCNGA delegation comprising of Central Chairman Brig r. Iftihar Ahmed and Ghiyas Paracha met the Petroleum minister Mr. Ghulam Sarwar Khan today to discuss the restoration of Gas supply of CNG sector.

ڈیئر سی این مالکان,
سنٹرل چیئرمین بریگیڈیئر ریٹائرڈ افتخار احمد اور غیاث پراچہ نے وفاقی وزیر پٹرولیم جناب غلام سرور خان سے ملاقات کی جس میں سندھ , کے پی اور پنجاب میں سی این جی سیکٹر کی گیس سپلائی کی بحالی پر تفصیلی بات ہوئی.
انھوں نے بتایا کہ وہ اس مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات کر رہے ہیں اور جلد ہی کسی بھی وقت بند علاقوں میں گیس سپلائی بحال ہو جائے گی.
انھوں نے کہا کہ ہم سی این جی کے تمام جائز مسائل حل کریں گے تاکہ اس کی سیل میں اضافہ ہو اور تیل کا امپورٹ بل کم ہو سکے.
انھوں نے کہا کہ وہ ملک بھر کا دورہ کر کے گیس استعمال کرنے والے تمام سیکٹرز سے مشاورت کریں گے.